وفاقی وزیر داخلہ کے اہلخانہ غم سے نڈھال، صف ماتم بچھ گئی

وفاقی وزیر داخلہ کے اہلخانہ غم سے نڈھال، صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے گھر خوشیاں غم میں بدل گئیں، وفاقی وزیر کے بھائی کا انتقال ہوگیا، سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد کا انتقال ہوگیا، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کا لاہور کے ہسپتال میں علاج ہورہا تھا جبکہ ان کی کورونارپورٹ منفی آ ئی تھی،اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ان کو فوراً ڈاکٹرز کو بلایا مگر جانبر نہ ہوسکے،چھوٹے بھائی کے انتقال پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں،وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ کی نماز جنازہ ساڑھے چار بجے نبی پور ننکانہ صاحب میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز شاہ کےبھائی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندی ء درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعاکی۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد کے انتقال پراظہار افسوس کیا،مغفرت کی دعا کی، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سمیت دیگر وزراءنے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے چھوٹے بھائی حسن احمد عرف پپو شاہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔حسن احمد شاہ کی میت ریسکیو 1122 کے عملہ نےان کے گاؤں نبی پورپیراں شفٹ کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer