ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو ایک اور کامیابی حاصل،بڑی سپر پاورز کوبھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کو ایک اور کامیابی حاصل،بڑی سپر پاورز کوبھی پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)حکمران جماعت نے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کی مہم میں دنیا کے بڑے ممالک کو مات دے دی، وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے شروع ہونے والی مہم نے دنیا کو اپنا معترف بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ا نہوں نے لکھا کہ ’آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤکے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔‘ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا ہے اور اسے قبل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے کے مطابق پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق اہداف کو 10 سال پہلے مکمل کرلیا اور پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے۔

ویڈیو میں مزید بتایاگیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، ا ب پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے۔علاوہ ازیں ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے پائیدار ترقی کے سترہ اہداف پر عملدرآمد کی ڈیڈلائن 2030 ہے لیکن پاکستان نے 10 سال پہلے یہ ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ رواں برس وزیراعظم عمران خان نے 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کیا تھا اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کیا تھا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم کی عالمی سطح پر خوب پزیرائی ہوئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer