(رضوان نقوی) شہر کے پوش علاقوں میں قائم 20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے وزیر اعظم پورٹل پر ریسٹورنٹس کی ٹیکس چوری سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر سکروٹنی کا آغاز کر کے نوٹسز جاری کردیئے۔
پی آر اے ذرائع کے مطابق گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، جوہر ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے 20 ریسٹورنٹس سے متعلق بلز نہ دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، شہر کے پوش علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس کے حوالے سے شہریوں سے سیلز ٹیکس لینے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ادائیگی نہ کرنے کی بھی شکایات ہیں، ریسٹورنٹس کےخلاف انوائس میں گڑ بڑ اور اوور چارجنگ کی شکایات کے تحت کارروائی شروع کرکے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
پی آراے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلز کی پکی رسید نہ دینے والے ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر کے ریسٹورنٹس کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔