(سٹی 42)سابق وزیر اعلی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں محمد طارق اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی رہائش گاہ آمد، حمزہ شہباز شریف نے میاں محمد طارق سے انکی اہلیہ اور سید حسن مرتضیٰ سے انکے والد سید غلام مرتضی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں میاں محمد طارق کے گھر پہنچے اور انہوں نے انکی اہلیہ مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ مہر اشتیاق احمد، چودھری باقر حسین، میاں محمد آصف، عمیر تجمل بالی، میاں جلال طارق، ماجد بٹ، قیصر شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی رہائشگاہ پہنچے ، حمزہ شہباز نے سید حسن مرتضیٰ سے انکے والد سید غلام مرتضی شاہ کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔