ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ 

 مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کا پرچون ریٹ 22 روپے کمی کے بعد  ت504روپے فی کلو مقرر کر دیا ہے۔ تاہم شہر بھر میں سرکاری نرخ نامے کے برعکس اوورچارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے
 تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی سرکاری قیمت فارم ریٹ 320 روپے فی کلو،   ہول سیل ریٹ 334 روپے فی کلو،پرچون ریٹ 348 روپے فی کل فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت بھی مستحکم ہے، سرکاری ریٹ کے مطابق انڈوں کا پرچون نرخ 350وپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل پیٹی  9909 روپے میں فروخت ہو رہی ہے

شہریوں نے چکن کی قیمت میں کمی کو جزوی ریلیف قرار دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔