ویب ڈیسک : سندھ میں سردی کی شدت کی وجہ سے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، فیصلےکا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔