ویب ڈیسک:لاہورکامطلع ابر آلود، آسمان پر بادلوں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے،بارشوں کا سلسلہ 27 جنوری تک جاری رہے گا۔
شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کا راج برقرار ہے۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ، چمن میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
تفصیلات کے مطا بق بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ، چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
وادی نیلم میں ایک مرتبہ پھر ہلکی برف باری ہوئی، گریس ویلی میں پانچ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے
بجلی کی بحالی کا کام جاری رہا، گریس ویلی تک جانے والی سڑک بند کر دی گئی، وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہرگیا۔
پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا، طبی پیچیدگی کی شکار مریضہ کو ہیلی ایمرجنسی سہولت سے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ۔
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی گئی ،سندھ میں آج سے گھٹائیں برسیں گی۔