ووٹرز کی آگاہی؛ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو ون آن ون مباحثہ کا چیلنج کر دیا

Bilawal Bhutto, TV Debate, Dabate on News Channels, Debate between Bilawal Bhutto and Nawaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو  ون آن ون مباحثہ کا چیلنج کر دیا۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر نواز شریف کے نام  اپنے چیلنج میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔