سرفراز احمد کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

file photo
کیپشن: file photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے  شان مسعود کی شادی کے جشن میں  اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا۔

سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں سرفرازاحمد کو شان مسعود کی شادی کے جشن کے موقع پر مائیک تھامے اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔سرفراز احمد دو روز قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد واپس وطن لوٹے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں قوالی نائٹ کے اسٹیج پر سرفراز احمد نے گانا ‘مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری’ گا کر خوب داد سمیٹی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی ٹیسٹ کے دوران شان مسعود سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی شادی پر یہ گانا سنائیں گے،خوش گو سرفراز احمد  نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ ‘گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں بھی گایا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کی گلوکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا، پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود ہفتہ کی شب دلہنیا گھر لائے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوگی۔ نجی تقریب میں رشتے دار اور عزیز واقارب شریک ہوں گےجبکہ چند ہی معروف شخصیات اور دوست کرکٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔