الیکٹرانک پاسپورٹ کی فیس کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا

E-Passport
کیپشن: E-Passport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا۔

5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس  13,500 روپے  جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی۔

72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے  اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی۔ ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔