ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Muhammad Asif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اتنا گرا ہوا آدمی ہے کہ وہ جیل میں قید مخالفین کی روٹی تک چیک کرتا تھا کہ کہاں سے آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تو جیل میں قید مخالفین کے کمبل تک چیک کرتا تھا کہ ایک اسے کمبل زیادہ تو نہیں دے دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-26/news-1674704870-3979.jpg

انہوں نے کہا کہ میں نے ضمانت کی درخواست دی تو یکے بعد دیگرے چار بینچ ٹوٹ گئے ، شہباز گِل اور اعظم سواتی کو تو چار چار دن بعد ضمانتیں مل گئیں ، ہم تو 60،60 اور 90،90 روز کا ریمانڈ بھگت چکے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پونے چار سال تک اندھی مچائی ہوئی تھی اور وہ آج بھی تکبر کا مینار ہے ، مگر عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں۔