مونی رائے نے کس کو جیون ساتھی چنا؟شادی کی تقریبات کی ویڈیو وائرل

Indian actress
کیپشن: Indian actress Mouni roy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ مونی رائے  کی  شادی  کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،خوبرو اداکارہ کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انتہائی حسین لگ رہی ہیں۔ 

  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مونی رائے  کی اپنے  پرانے دوست سورج نمبیار سے شادی  کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 
 اداکارہ کی شادی کی تقریب  بڑی شاندار ہے،مونی رائے  اور نمبیار گوا میں سمندر کنارے  شادی  کررہی ہیں ، گوا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل بک کیا گیاہےشادی میں شرکت کے لئے مہمان پہنچ چکے ہیں، مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنائیں اور نہ شئیر کریں۔ 

ایک ویڈیو مونی  رائے پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس صوفے پر بیٹھی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں گانا ''مہندی ہے سجنے والی،، گانا لگا ہوا ہے۔

دوسری ویڈیو میں ہلدی لگانے کی رسم ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔


شادی  میں شریک ہونے والے  مہمانوں کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ  ہدایتکارکرن جوہر، ایکتا کپور اور فیشن ڈیزائنر  منیش ملہوترا تصدیق شدہ مہمانوں میں شامل ہیں۔
مونی رائے کے ہونے والے شوہر سورج نمبیار ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں  مستقل  رہائش پذیر ہیں۔