ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلے

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار، قیمت، اہلیت کے معیار اور شرائط وضوابط کی منظوری کابینہ سے لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا، میجر ریٹائرڈ برہان اور عامر قریشی سمیت تمام ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے ہاﺅسنگ ونگ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سٹیٹ مینجمنٹ اور لینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹس کو یکجا کردیا گیا۔ 

اجلاس میں بینک آف پنجاب کی طرف سے مہیا کی جانے والی رقوم رکھنے کے لئے خصوصی ایسکرو اکاﺅنٹ کھولنے اور اسے آپریٹ کرنے کے لئے ریگولیشنز کی منظوری دی گئی۔ شہر میں ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے عوض اراضی کے استعمال میں تبدیلی کی اجازت بھی دے دی گئی۔

 ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ 88 کنال 14 مرلے اراضی پر ڈیفنس روڈ پر جبکہ دوسرا 101 کنال 18 مرلے اراضی پر رائے ونڈ روڈ پر شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار، قیمت، اہلیت کے معیار اور شرائط وضوابط کی منظوری کابینہ سے لینے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ فور نے خیابان جناح پر دو غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دئیے۔ خیابان جناح پر واقع ائر لائن سکیم میں غیر قانونی ریسٹورینٹ مسمار کر دیا گیا جبکہ واپڈا ٹاؤن فیز ٹو میں پلاٹ نمبر 11 ایم پر بنایا گیا اور غیر قانونی ریسٹورنٹ بھی مسمار کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نے کارروائی کی جبکہ پولیس اور انفورسمنٹ عملہ بھی ہمراہ تھا۔