سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے19 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کے بعد سکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 19 سالہ حمزہ جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کے پولیس نے لاش قبصے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ واقعہ کی اصل نوعیت کا تاحال معلوم نہیں، ملزم کو جلد حراست میں لے کر تحقیقات کی جائیں گی،واقعہ سے اہلخانہ کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer