ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری مونس الٰہی سے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات

چودھری مونس الٰہی سے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : چودھری مونس الٰہی سے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات ۔مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نے کہا ہےکہ مسلم لیگ کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے، عوام آج بھی ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں۔


پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم بریار نے مونس الٰہی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی امور سے آگاہ کیا۔

مونس الٰہی نے سلیم بریار کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر زور دیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے، عوام آج بھی ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے اپنے دور میں حقیقی معنوں میں اختیارات عوام کو نچلی سطح تک منتقل کیے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer