ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: شہر میں کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا، گزشتہ چند دنوں میں کرونا وائرس کے تین مشتبہ چینی باشندے سروسز ہسپتال میں داخل۔

       کرونا وائرس کی علامات کیساتھ سروسز ہسپتال میں تین زیرعلاج افراد کا تعلق چائنہ کے ووہانگ سٹی سے ہے، تینوں مشتبہ مریضوں کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دیئے گئے۔ ماہرین کے مطابق گلے کی سوجن، بخار، نزلہ، زکام کرونا وائرس کی علامات میں شامل ہے، وائرس ابتدائی طور پر جانوروں سے پھیلا اور اب ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہو رہا ہے۔

سروسز ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو آئیسولیشن وارڈن میں رکھا گیا ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی زیرصدارت ہونیوالے ہنگامی اجلاس میں تمام چینی باشندوں کی سکریننگ کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

 ایئرپورٹس پر خصوصی طور پر ٹریول کرنیوالے چینی باشندوں کی سکریننگ کی جائے گی۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer