حافظ شہباز علی : بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر محمد حفیظ خوش۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن برقرار رکھیں گے۔
سابق کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ان کی توجہ ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے پر رہی ہے ، قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں فتوحات کی راہ پر واپس آنے کی خوشی ہے۔
پروفیسر کا کہنا تھا وہ ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی مایوس نہیں ہوئے کوشش ہےنوجوان کھلاڑیوں کی جتنی راہنمائی کرسکتا ہوں ضرور کروں۔سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔