ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد عامر کی واپسی

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد عامر کی واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سرفرازاحمد کپتان برقرار، وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز احمد ہی کپتان ہوں گے، 15 رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی ، عثمان شینواری، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

 واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔