باغوں کا شہر لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

باغوں کا شہر لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
کیپشن: City42 - Lahore Terrorist
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) مصری شاہ کے علاقہ میں ریلوے کالونی سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی رات مصری شاہ ریلوے کالونی میں کارروائی کی گئی جس میں ایک گاڑی میں موجود مبینہ دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کو کچی آبادی کے نزدیک سے گرفتار کیا۔ دونوں دہشتگردوں کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی۔

 ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دہشتگرد لاہور میں بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer