ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر مٹن شاپ سیل

 سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر مٹن شاپ سیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : لاہور میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر مٹن شاپ سیل کردی گئی۔

رحمان پورہ کے علاقے میں واقع مشتاق مٹن شاپ کی جانب سے سرکاری نرخنامے کی مبینہ خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دکان پر بڑا گوشت 800 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ کے بجائے 1600 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا، جبکہ چھوٹا گوشت 1600 روپے کے بجائے 3000 روپے فی کلو میں فروخت ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے یہ شکایات بھی موصول ہوئیں کہ گوشت کی آڑ میں چربی فروخت کی جا رہی تھی، جس سے صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔

ایک مقامی گاہک کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مٹن شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور صارفین کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف شکایات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer