ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائیاں جاری

لاہور :فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور میں جعلی اور غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر 38 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ 90 دنوں کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 66 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کی گئیں، جبکہ 444 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہوتی ہے اور اس میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل قانوناً جرم ہے۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک نہ بنائیں۔