جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات قریب آتے ہی اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیوں کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔
شہر کے 700 سکولوں کے اساتذہ کو زکوٰۃ ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 700 اساتذہ کو لاہور کے 1200 بلاکس میں مستحق افراد کی تصدیق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہر بلاک میں 10 مستحق افراد کی تصدیق کی جائے گی، جس کے باعث سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کم پڑ گئے۔
والدین کا کہنا ہے کہ غیر نصابی ڈیوٹیوں کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان ہوگا.
صدر ٹیچرز یونین کاشف شہزاد چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں مقامی ایم پی اے یا کونسلر زکوٰۃ کی تقسیم میں کردار ادا کرتے تھے، تاہم اب اساتذہ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ مستحق افراد کی شفاف انداز میں تصدیق ہو سکے اور حقیقی حقدار ہی زکوٰۃ سے مستفید ہوں۔