ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک؛ 45 ممالک میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

رمضان المبارک؛ 45 ممالک میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 45 ممالک میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی

 خادم الحرمین  شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قرآن کے نسخوں کی تقسیم کی منظوری دی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق قرآن مجید کے نسخوں کی تقسیم اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارت خانوں میں موجود مذہبی اتاشی کے دفاتر کے ذریعے کی جائے گی۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت اور ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ تقسیم کے لیے شائع ہونے والے قرآن کے نسخے عالمی سطح پر سب سے بہترین ایڈیشنز میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت نے  اس منصوبے سے مستفید ہونے والے ممالک تک قرآن کے نسخوں کی ترسیل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس کام کو وزارت کے ساتھ منسلک مذہبی اتاشی کے دفاتر اور مراکز اور مختلف اسلامی کونسلوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے گا۔