وسیم احمد : افغانستان کے ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی
ابراہیم زدران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے،ابراہیم زدران نے انگلینڈ کے بین ڈکٹ کا چیمپئنز ٹرافی میں 165 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ابرہیم زدران کیریئر بیسٹ 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
آج سہ پہر تک چیمپئینز ٹرافی 2025 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے ٹوم لیتھم تھے جنہوں نے 173 رنز بنائے تھے۔

آج قذافی سٹیڈیم میں ابراہیم زدران کی بیٹنگ کے طفیل افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کاہدف دیا