ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو  امریکی ویزے فراہم کرنیوالا ایجنٹ گرفتار

شہریوں کو  امریکی ویزے فراہم کرنیوالا ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے  ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے شہریوں کو  امریکی ویزے کے نام پر جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس کے بعد  کراچی میں کی گئی چھاپا مار کارروائی میں عمیر اسلم نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے ہونے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا، ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، اس نے خواتین سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 34000 روپے ہتھیائے، اور بھاری رقوم وصول کر کے متاثرین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر اور جعل بینک سلپ جاری کیں۔

متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی، تاہم نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا۔