ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکار عثمان مختارکے ہاں  شادی کے تین سال بعد ننھی پری کی پیدائش      

 اداکار عثمان مختارکے ہاں  شادی کے تین سال بعد ننھی پری کی پیدائش      
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار عثمان مختار شادی کے 3 سال بعد والد بن گئے،انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ اپنے ہاں بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے۔

 عثمان مختار نے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر بیٹی اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ بے حد خوشی، شکر گزاری اور مسرت کے ساتھ ہم اپنی بیٹی "سیرا انعام مختار" کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

 عثمان مختار نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی بیٹی سیرا کا نام ایک پشتو لفظ ہے جس کا مطلب سایہ یا چھاؤں ہے۔

 اداکار نے کہاکہ ہماری بیٹی نے اپنی پیدائش کے ابتدائی چند دنوں ہی میں ہماری زندگیوں کو لامحدود خوشیوں سے بھر دیا ہے، ہم اس خوبصورت نعمت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ہر کوئی ہمارے بڑھتے ہوئے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔

عثمان مختار کوبیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور زنیرا انعام خان 22 اکتوبر 2021ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔