جمال الدین: تحریک لبیک کے رہنماؤں و کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت کی جانب سے اہم ریمارکس دیے گئے کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے فیصلہ سنایا۔
سردار امتیاز شہباز ڈوگر ،رحیق منیر بھٹی اور میاں محسن اشرف کو بری کرنے کا حکم دیا، ملزمان کی جانب سے اسری چودھری اور ملک سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔