ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا: مٹی میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

آسٹریلیا: مٹی میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔

کوئنز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔