کلیم اختر : محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے’دھی رانی پروگرام‘ کادوسرافیز شروع کرنے بارے تفصیلات سامنےآگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سےدھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 10 اپریل سے کیاجائیگا،دوسرے مرحلہ میں اجتماعی شادی کیلئے 793 درخواستیں موصول ہوگئی،دھی رانی پروگرام کے تحت دوسرے مرحلہ میں 1 ہزار 607 جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے دوسرے فیز کا دورانیہ 10 اپریل سے 15 مئی تک ہوگا،پنجاب سے اجتماعی شادیوں کیلئے موصول ہونیوالی درخواست کی سکیورٹنی کرنے کے بعد منظوری دی جائے گی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق پہلےفیزمیں شادی کیلئےموصول ہونیوالی درخواستوں کو بھی دوسرے فیز میں نمٹایا دیا جائیگا۔