ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب اور فخر زمان کے نہ ہونے سے فرق پڑا: عاقب جاوید

صائم ایوب اور فخر زمان کے نہ ہونے سے فرق پڑا: عاقب جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے کہا بھارت سے ہارنے پر تمام کھلاڑی افسردہ ہیں، کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا، اچھی پرفارمنس کی اُمید تھی۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے  ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوزکانفرنس کی، کہا کہ اگر بھارت کیخلاف 280 رنز کا ہدف دیتے تو فائدہ ہوتا،یہ وہی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں کھیلا،ٹیم میں نئےکھلاڑی ہوں تو یقیناً پریشر ہوتاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان نے بہترین ٹیم سلیکٹ کی تھی، اس طرح کہ پرفارمنس نہیں آئی یہ بھی ایک حقیقت ہے، دیکھیں کوئی معذرت لائف میں نہیں ہوتی، اس ٹیم کو دیکھیں جسے میچ سے پہلے ہم پر امید ہوتے ہیں۔

 اس ٹیم کو ہم سپورٹ بھی کرتے ہیں کارکردگی سے کھلاڑی بھی افسردہ ہیں، قوم کو پیغام ہے کہ ہماری طرف سے کوشش کی جاتی ہے، بھارت اور پاکستان کے میچ میں جذبات مختلف ہوتے ہیں، تین سو کے قریب سکور ہوتا تو اچھا میچ ہو سکتا تھا۔

اچھا ٹوٹل نہ دے سکیں تو بالنگ کو اٹیک پہ جانا پڑتا ہے، ہار ہے مطمئن تو کبھی نہیں ہو سکتے، کچھ گیمز میں بڑے پلیئرز کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اگر امپیکٹ پلئیرز نہ ہوں تو مشکل ہوتی ہے، صائم ایوب اور فخر زمان کے نہ ہونے سے فرق پڑا۔

سفیان مستقیم اور عرفان نیازی کا ون ڈے کے حوالہ سے ایکسپویژر نہیں تھا، ون ڈے میں آپ سات بیٹرز اور چار بالرز کا کمبینیشن کھلاتے ہیں، صائم بیٹنگ کے ساتھ چار سے پانچ اوورز بھی کروا لیتا ہے۔

خوشدل کو اسی لیے صائم کی جگہ کھلایا گیا، بابر اعظم اور شاہین سب سے زیادہ تجربہ والے کھلاڑی ہے، ہم نے سب سے بہتر ٹیم اتاری، سعود شکیل نے اچھی کارکردگی سے جگہ بنائی۔