ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرینی صدر امریکا کیساتھ نئے معاہدے کیلئے تیار

یوکرینی صدر امریکا کیساتھ نئے معاہدے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ولادیمیر زیلنسکی امریکا کے ساتھ معدنیات کا معاہد کرنا چاہتےہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یوکرین کےصدر زیلنسکی جمعہ وائٹ ہاؤس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین کےصدر زیلنسکی جمعہ وائٹ ہاؤس آئیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین امریکی اتحاد تین سو پچاس بلین ڈالرز اور ہتھیاروں کی بنا پر برقرار ہے، امریکی امداد کے بغیر یوکرین کیلئے روس سے جنگ لڑنا ممکن نہیں تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس سے بھی اچھے معاہدے کی توقع ہے، پیوٹن بھی امن معاہدہ چاہتےہیں، ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر نئے ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ساتھ ہی امریکی صدر نے ہیلتھ کیئر اخراجات میں شفافیت کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے۔