ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 ممالک سے مزید  60 پاکستانیوں کو ’بے دخل ‘ کردیا گیا

7 ممالک سے مزید  60 پاکستانیوں کو ’بے دخل ‘ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔ 

عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 جبکہ جیل میں سزا پوری کرنے والے 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ 

امیگریشن کا کہنا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے 1، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔