شب برات پر مزار بی بی پاکدامن کا  20 فٹ چوڑا نیا راستہ کھول دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: شب برات،رحمتوں و مغفرت و الی بابرکت رات،بی بی پاکدامن مزار تک جانے کیلئے نیا راستہ کھل گیا۔ ایمپرس روڈسے بی بی پاکدامن مزارتک 20فٹ چوڑی نئی سڑک کی تعمیرمکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ افتتاح کر دیا ۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا صوبائی کابینہ کے ہمراہ بی بی پاکدامن کے مزار کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیا،معیار کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔ اس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اوردعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام،سالمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا کی۔