عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

Ali zaman janjua,join Pti,City42
کیپشن: Ali nawaz janjua joined Pti
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جہلم میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی علی الزمان جنجوعہ برداری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،علی الزمان جنجوعہ جنرل (ر)سعید الزمان کے بیٹے ،مرحوم چیف آف آرمی سٹاف آصف نواز جنجوعہ کے کزن ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے علی الزمان جنجوعہ کو پارٹی کا سکارف پہنایا ، علی الزمان جنجوعہ کاکہناتھا کہ آج سے عمران خان کا سپاہی اور فواد چودھری کا بھائی ہوں۔

 پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاکہ عمران خان ایک فرد کا نام نہیں ہے،عمران خان ایک نشان ہے عوام کی آزادی کا،اس ملک پر اشرافیہ قابض ہے،چاہے وہ فوج کی ہے چاہے جوڈیشری کی ہے چاہے سیاست کی،اس اشرافیہ نے بند کمروں میں فیصلے کرکے غلام بنا کے رکھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کی سیاست کو پاکستان کے عوام کے پاس لانا ہوگا،اسوقت کوئی عمران خان کی سیاست کے قریب نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ کشمیر پرتقریر کے اوپر بھارت نے کہا اسے ہمارے حوالے کردیں،میں پوچھتا ہوں ملکی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے اگر ہم لوگ غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہے۔

فوادچودھری نے کہاکہ یہ الیکشن بھی عمران خان کا الیکشن ہے،کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا ،عمران خان پلس ہو گا تو پاکستان پلس ہو گا ۔