شعیب اختر نے محمد آصف کو بلا کیوں مارا ؟ایک دہائی بعد محمد آصف نے خود ہی وجہ بتا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اپنے غصے اور تیز گیند بازی کی وجہ سے مشہور پاکستان کے سابق کھلاڑی شعیب اختر  مخالفین کیلئے تو ہمیشہ سے ہی ایک ڈر سے کم نہ تھے ، لیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو بھی بلا مارا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پی ایس ایل ہنگامہ میں شرکت کرتے ہوئے سابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور جادوگر تیز گیند باز محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار شعیب اختر نے بلا بھی مارا تھا، جس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی کی ایسا شائد شعیب اختر  نے پروفیشنل جیلسی میں کیا، جادوگر تیز گیند باز نے دنیا کے تیز ترین گیند باز  راولپنڈی ایکسپریس کے بارے میں بتایا کہ شعیب جتنا اچھا کھلاڑی تھا اتنا اچھا انسان بھی ہے ۔

ماضی کے قصے پر  پی ایس ایل ہنگامہ کی میزبان  روحا ندیم نے محمد آصف کو اس واقعے کے بارے مزید  کھریدا تو محمد آصف نے دلچسپ واقعہ سنایا جس سے حاضرین کھلھلا کر ہنس پڑے اور امید ہے کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے ، محمدآصف کے مطابق ایک بار  شاہد آفریدی اور شعیب اختر اکٹھے بیٹھے ایک دوسرے کو  عمران خان اور جاوید میانداد سے تشبیح دے  رہے تھے جس پر انہوں نے مجھے  اس بات اپنی رائے دینے کو کہا تو میں دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ آپ پاگل ہیں جو اس بحث میں پڑے ہوئے ہیں ، اپنے اس جملے کی تشریح بھی محمد آصف نے کی اور کہا کہ دراصل میرے اس جملے کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان اور جاوید میانداد  کرکٹ کے بڑے نام ہیں اور  شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی کرکٹ کے بڑے  نام ہیں لیکن ان کے ساتھ موازنہ کرنا وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن مجھے اپنی اس بات کیلئے شعیب اختر سے بلا کھانا پڑا۔

Bilal Arshad

Content Writer