ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں بھرتی کے امیدواروں کی سنی گئی 

punjab police official in lahore
کیپشن: punjab police
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : پنجاب پولیس میں بھرتی کےلئے گزشتہ ایک سال سے انتظارکی سولی پرلٹکے امیدواروں کی سنی گئی۔۔۔لاہور کی 2ہزارسے زائد جبکہ صوبہ بھرمیں 12ہزارکےقریب خالی سیٹوں پر13مارچ کو ایجوکیشنز بورڈز کےتحت 1لاکھ 47ہزار امیدواروں سےتحریری امتحان لیا جائےگا۔

 پنجاب پولیس میں بھرتی کے امیدواروں سےامتحان کی فیس کی مد میں 1سوسے بڑھا کراب 5سو روپے وصول کئے جائیں گے۔ پنجاب پولیس میں ایک سال سےانتظارکرنیوالےامیدواروں کی سنی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکی2ہزارسےزائدسیٹوں پر13مارچ کوامتحان ہوگا۔ جبکہ صوبہ میں12ہزارخالی سیٹوں کے لئے بھی 13مارچ کوامتحان لیاجائےگا۔ یہ امتحان  پنجاب بھر ایجوکیشنز بورڈز کےتحت لیا جائے گا جس میں 1لاکھ 47ہزار امیدواروں تحریری امتحان دینگے۔ اس حوالے سے محکمہ پولیس  اور متعلقہ تعلیمی بورڈز نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔