جنت مرزا کی پاک بھارت بارڈر پر بنائی گئی'پاوری' ویڈیو وائرل

جنت مرزا کی پاک بھارت بارڈر پر بنائی گئی'پاوری' ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی اس ویڈیو میں وہ ان کے ہمراہ چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جو کہ پاک بھارت بارڈر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کے پاکستان میں مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ان کی تصاویر، ویڈیوز کو پسند کیاجاتا اور چاہنےوالوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجاتا، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ پاکستان میں ان کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار نے اپنی ایک نئی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی، اس ویڈیو میں ان کی چھوٹی بہن جو کہ ٹک ٹاک سٹار ہیں علشبہ انجم بھی موجود ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا نے پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہم ہیں، یہ پاکستان ہے، وہ انڈیا ہے اور یہاں ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘ 

جنت مراز نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا، اب تک اس ویڈیو پر لاکھوں لائیکس آچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer