چادرچاردیواری کا تقدس پامال،پولیس کاگھر میں گھس کرخواتین سے نارواسلوک

چادرچاردیواری کا تقدس پامال،پولیس کاگھر میں گھس کرخواتین سے نارواسلوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قانون کے رکھوالے خواتین کی عزت اور بچوں سے شفقت کرنا بھول گئے، لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پولیس چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے گھر میں گھس آئی اور گھر کی خواتین اور بچوں کو ڈرانے دھمکانے لگی، واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے جان ومال کے لئے بنائی جانے والی پولیس اپنے عہدے  کاناجائز استعمال اور وردی کا تقدس خراب کرنے پر تل گئی،لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ایک مقدمہ سب انسپکٹر محبوب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ 23 فروری کو 15 کی کال پر ایک گھر میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر پولیس پہنچی۔ 

پولیس نےواقعہ کی چھان بین کئے متعلقہ علاقہ پہنچی اور چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے گھر میں گھس آئی، پولیس اہلکاروں کی گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کی اس غیرمناسب حرکت پر اہل علاقہ نے بھرپور احتجاج کیا، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ  گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر پولیس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

پولیس اہلکاروں نے 4 بھائیوں رفاقت، ارشد، ارحم اور رمضان سمیت پانچ افراد کوتشدد کا نشانہ بنایا، مقامی لوگوں کا کہناتھا کہ عدالت نے چار بھائی رہا کردیا تھا مگرایک شخص کا تاحال کچھ بھی نہیں پتہ چل سکا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  درج مقدمہ میں بیان کیا گیا کہ چار بھائیوں سمیت 11 افراد نے ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، نقدی اور دیگر سامان بھی چھین لیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے 5 افراد کو پکڑ لیا۔

دوسری جانب پولیس نے اپنے دفاع میں کہا کہ ملزمان نے پولیس پر تشدد کی سی سی ٹی وی جاری نہیں کی، مقدمے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کی ویڈیو جاری کر دی تاہم واقعہ کی انکوائری جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer