ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتائیوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی شامت آگئی، پلان تیار

اتائیوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی شامت آگئی، پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری :باربارپکڑےجانےکےباوجوداتائیت جاری رکھنےوالوں کےخلاف جامع ایکشن پلان تیار۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورسی اوہیلتھ کیئرکمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے نامکمل شواہد پر افسران کے خلاف کاروائی ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ اتائی کو ڈگری بیچنے والے ڈاکٹر کی رجسٹریشن منسوخ کروائی جائے گی، اتائی کوکرائےپردی گئی جگہ بلیک لسٹ کردی جائےگی، باربار پکڑے جانے والوں کی تصاویر جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نامکمل شواہداکٹھےکرنےوالےملازمین کےخلاف کار روائی کی جائے گی،کیپٹن(ر)محمدعثمان نے کہا کہ  نامکمل شواہد کی وجہ سے اتائی سزائوں سے بچ جاتے ہیں، اتائی کو ڈگری بیچنے والے ڈاکٹر کی رجسٹریشن منسوخ کروائی جائے گی، اتائی ڈاکٹروں کا بائیو میٹرک ڈیٹابیس بھی بنایا جائے گا بلیک لسٹ ہونیوالی جگہ دوبارہ کمرشل کام کیلئےاستعمال نہیں ہوگی۔

یاد رہے پنجاب بھر میں اتائیوں نے کلینک کھول رکھے ہیں۔ان اتائیوں کی سرپرستی ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کرتے ہیں۔دیہات اور چھوٹے شہروں میں جعلی ادویات کا دھندہ بھی عروج پر ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer