"کشمیریوں کی آزادی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر چودھری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان  نے ملاقات کی جس میں کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر بھارتی مظالم سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے دلی میں گجرات جیسا خونی کھیل شروع کردیا ہے ، مودی مسلمانوں اور امن کا قتل عام کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہا پسند ریاست بن چکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی اپنے بھارتی مسلمانوں بھائیوں کیساتھ ہیں، بہت دیر ہوچکی اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ کو جاگنا پڑے گا۔
 انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیر یوں کیساتھ ہیں، کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم بڑی سے بڑی قر بانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer