اب گھر بیٹھے ناقص صفائی کی شکایت درج کروائیں، نئی ایپ متعارف

 اب گھر بیٹھے ناقص صفائی کی شکایت درج کروائیں، نئی ایپ متعارف
کیپشن: City42 - Lahore Clean App
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) صو بائی وزیر بلدیات  اور قانون محمد بشارت راجہ نے لاہور کلین ایپ کا افتتاح کردیا، صارف خود کو رجسٹر کرکےناقص صفائی کی شکایت درج کراسکیں گے جیسے ہی مسئلہ حل ہو گا، ساتھ ہی شکایت کنندہ کو پیغام موصول ہوجائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی ذمہ داری بھی قبول کرلی، کہتے ہیں کہ بگاڑ محکمہ خزانہ کی وجہ سے پیدا ہوا، کمپنی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

 بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ شہر کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کلین موبائل ایپ کے بارے میں بھی بتایا کہ صارف خود کو رجسٹر کر کے ناقص صفائی کی شکایت درج کراسکیں گے جیسے ہی مسئلہ حل ہو گا، ساتھ ہی شکایت کنندہ کو پیغام موصول ہوجائے گا۔

اس موقع پر صو بائی وزیر بلدیات بشارت راجہ نے اپریل کے پہلے ہفتے میں ایک ہزار دیہات میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگست میں نیا کنٹریکٹ اوپن بڈنگ پر دیں گے اور فی ٹن ریٹ میں بھی کمی لائی جائےگی۔

Sughra Afzal

Content Writer