علی ساہی: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے بلوچستان نے کوئٹہ میں سیف سٹی شروع کرنے کے لیے مدد مانگ لی۔ ڈائریکٹرپراجیکٹ اکبرناصرکا اس حوالے سے کوئٹہ کا دورہ، آئی جی بلوچستان نے پنجاب سیف سٹی کو شاہکارقراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے سیف سٹی سسٹم کو پاکستان بھرمیں قابل رشک نگاہوں سے دیکھاجارہا ہے۔ اسی حوالے سے چند روز قبل پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا تھا اورکوئٹہ میں دہشت گردی حالات کے پیش نظرکیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس دورہ کے بعد بلوچستان کے پولیس افسران نےاس سسٹم کو بہت سراہا تھا اورکوئٹہ میں نیا سسٹم شروع کرنے کے لیے ڈائریکٹرپراجیکٹ پنجاب سیف سٹی اکبرناصرکو مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔ جہاں پر اکبر ناصرکی جانب سے پنجاب سیف سٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اورفوائدکے بارے آگاہ کیا۔
ڈائریکٹرپراجیکٹ اکبرناصرکا کہنا ہے بلوچستان حکومت باضابطہ طورپرپنجاب حکومت سے کوئٹہ میں سیف سٹی شروع کرنے کے لیے مددمانگے گی، تو پنجاب حکومت اس سسٹم کو سروع کرنے کے لیے ہرقسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔