ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کی زیر حراست احد چیمہ کو بچانے کیلئے بیوروکریسی بدستور متحرک

نیب کی زیر حراست احد چیمہ کو بچانے کیلئے بیوروکریسی بدستور متحرک
کیپشن: Ahad-Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) نیب کے شکنجے سے چہیتے افسر کو کیسے بچایا جائے،بیورو کریسی نے سر جوڑ لیے، آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کی جانب سے گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سہولتیں دلانے کیلئے صلاح مشورے دیئے طبی بنیادوں پر احدچیمہ کو ہسپتال میں داخل کرانے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل میں نیب کی زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بچانے کیلئے بیوروکریسی بدستور متحرک ہے ، اطلاعات کے مطابق احد چیمہ کو دوران حراست سہولتیں دینے کیلئے صلاح مشورے کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ کو طبی بنیادوں پر ہسپتال میں داخل کرانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ پیشی پر احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کی احتساب عدالت سے پرزور استدعا کی جائےگی اور میڈیکل چیک اپ کی اجازت لے کر احد چیمہ کو شیخ زید ، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال میں سے کسی ایک میں داخل کرانے کی پلاننگ بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان کو بھی علاج کے نام پر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔