ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کی تعمیر میں بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے; چیئرمین سی ڈی اے   

کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کی تعمیر میں بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے; چیئرمین سی ڈی اے   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مختلف ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر انوائرمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران  نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جدید کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کے قیام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ بریفنگ میں کہا گیا  کنونشن  اور ایکسپو سینٹر کی تعمیر کیلئے مناسب جگہ کے انتخاب کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔

چیئرمین سی ڈی  اے  نے کہا بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت آئندہ ایس سی او اجلاس کے انعقاد سے قبل اسلام آباد میں اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔کنونشن اور ایکسپو سینٹر کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں پبلک کے لئے آنے میں آسانی اور بہتر پارکنگ کی سہولیات میسر آئیں۔کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کی تعمیر میں بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ یہ منصوبہ شہر کو ایک جدید اور عالمی معیار کا دارالحکومت بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد میں لگثری ھوٹل کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس پر باقاعدہ آغاز اگلے سال ممکن ہوسکے ۔ منصوبوں کے تمام عمل میں اوپن اور شفاف مقابلہ جاتی طریقہ کار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کی صلاحیت بڑھائی جارہی ہے۔ان میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ان میگا منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد بین الاقوامی اور قومی تقریبات، سیاحت اور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا بہترین اور مثالی دارالحکومت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارے ہیں۔