ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کم آمدن والے اساتذہ کے لیے خوشخبری ہے کہ گورنمنٹ نے ان کی اچھی کارکردگی پر ہزاروں روپے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے 15 ہزار 500 روپے الاونس دیا جائیگا۔
پرائمری سکولز کے اساتذہ کو اچھی پرفامنس پر 5 ہزار الاونس ملے گا، ایلمینٹری سکولزکےاساتذہ کو7500، ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے۔
ہائیر سکینڈری سکولز کے اساتذہ کو 12,500 الاونس ملے گا۔
محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے الاوئنس دینے کا فیصلہ کیا، الاونس سے سکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہوگا۔