ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیااور 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ کرتا رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی اور متعدد شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کاکہناہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں استحکام معاشی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ کا رخ معاشی و مالی پالیسیوں سے مشروط رہے گا۔