جمال الدین:گلبرگ میں گاڑیاں جلانے سمیت جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید ،6لاکھ روپے جرمانے کی سزا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری کو 10-10سال قید کی سزا سنائی گئی۔
تحریری فیصلہ کے مطابق میاں محمود الرشید کو الگ الگ سیکشنز میں سزائیں سنائی گئیں ،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 22 ملزموں کو بری کردیا۔
یاسمین راشد،اعجاز چودھری،عمر سرفراز کا سازشی میٹنگ میں موجودہونا ثابت ہوتا ہے،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔
پراسکیوشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کیلئےعوام میں انتشار پھیلایا ،پراسیکیوشن نے مختلف واٹس ایپ میسجز ،70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں ۔
ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں ، جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا۔
ملزمان نے اپنی حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا ،پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی ۔