پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انتخابات کے لئے نگراں کمیٹی بنا دی

Pakistan Hockey Federation, Interim Supervisory Committee, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: لاہور میں  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرطارق حسین بگٹی نے فیڈریشن کے انتخابات کروانے کے لئے پانچ رکنی نگراں کمیٹی بنادی۔
ہاکی کمیٹی میں بیرسٹر میاں علی اشفاق، سیدہ شہلا رضا، اولمپئن راؤ سلیم ناظم اولمپیئن، مصدق حسین اور میر ہمایوں عزیز کرد شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔
صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تفویض کئے گئے پی ایچ ایف کے معاملات کی نگرانی کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہو گا۔