عائزہ خان بال بال بچ گئیں

عائزہ خان بال بال بچ گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں بال بال بچ گئیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ سین ریکارڈ کروانے کے لیے پہلے سے آگ لگی ہوئی شال اٹھا کر دوسری جانب پھینکتی ہیں تاہم اسی اثناء میں آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں۔

عائزہ خان زمین پر پھیلے ہوئے شعلوں سے لاعلم پیچھے کی جانب ہٹتی ہیں تو ان کا پاؤں شعلوں پر پڑتا ہے۔

 تاہم ویڈیو میں عقب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جس میں ایک خاتون اداکارہ کا نام پکار کر انہیں انتباہ دیتی ہیں جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔