ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق اہم بات بتا دی

حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق اہم بات بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حال ہی میں رشتۂ اذدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق اہم پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

حارث رؤف کا اپنے مداحوں اور فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بتانا ہے کہ اُن کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر رہی ہیں۔

حارث روف نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھا ہے کہ سب کو سلام، میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں، مزنا کا کوئی بھی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔

فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔

Ansa Awais

Content Writer